7 جون 2015 - 16:15
لبنانی فوج اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ

لبنانی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی فوج سرحدوں کے تحفظ کے لئے مکمل طور پر الرٹ ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج کے کمانڈر جان قہوچی نے کہا ہے کہ فوج، لبنانی سرحدوں کے تحفظ کی مکمل آمادگی رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دفاع اور حملے کے سلسلے میں ہم نے منصوبے تیار کئے ہیں اور اس کے لئے فوج میں آمادگی پائی جاتی ہے۔ قہوچی نے کہا کہ فوج ہر اقدام کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور شمالی لبنان کے علاقوں میں خاص طور سے پوری طرح چوکس ہے۔ قھوچی نے ملک میں سیاسی سمجھوتہ طے پانے کو فوجی اداروں کے لئے مفید قرار دیا اور کہا کہ فوجی ادارہ، سیاسی مسائل سے دور رہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲